منگل, 07 مئی 2024


ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کی خدمت کرے گا ; قائم علی شاہ

ایمزٹی وی(کراچی) نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ صوبے میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا ایمزٹی وی معاملہ حل ہوگیا ہے۔

مراد علی شاہ نے سیاست میں 2002 میں قدم رکھا

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر گیان چن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ عشایئے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی شریک تھے۔

قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور، کابینہ بھی تحلیل

عشائیے کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دوں گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے بھی میڈیا سے مختصر بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کی خدمت کرے گا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ایک شاہ اور آیا ہے جو ان کی خدمت کرے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment