منگل, 07 مئی 2024


رینجرز کے قیام میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ ریاض حسین سومرو کو مشیر قانون اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کی مشاورت کے بعد سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیر پر چوہدری نثار کی تشویش

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وفاقی حکومت سے منظوری کے لئے وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ رینجرز سندھ میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی مدت گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد سے صوبے میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment