منگل, 07 مئی 2024


ہمیں رینجرزکی کارکردگی اورقربانیوں پر فخر ہے؛مولا بخش چانڈیو

ایمزٹی وی(کراچی) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات تسلسل سے دئیے جاتے رہے ہیں جو کبھی متنازعہ نہیں رہے البتہ چوہدری نثار رینجرز تعیناتی کو خاص مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں رینجرزکی کارکردگی اورقربانیوں پر فخر ہے اور رینجرز کو اختیار دینا صوبے کا استحقاق ہے جب کہ رینجرز 90 کی دہائی سے پورے سندھ میں موجود ہے اور انہیں خصوصی اختیارات تسلسل سے دئیے جاتے رہے ہیں

جو کبھی متنازعہ نہیں رہے البتہ چوہدری نثار رینجرز تعیناتی کو خاص مقاصد کیلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سیاسی ماحول کوخراب کرنے کے ایجنڈے پرکارفرماں ہیں اور سیاسی ماحول کوخراب کرناچاہتے ہیں جب کہ چوہدری نثار صوبائی معاملے میں مداخلت بند کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے، چوہدری نثار

دوسری جانب سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وفاق کا قومی معاملات پر سیاست کرنا دانشمندی نہیں، وفاقی حکومت سندھ میں غیرآئینی اورغیرجمہوری مداخلت اور صوبے میں رینجرزکے اختیارات پرسیاست کرنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب میں رینجرزکو کیوں اختیارات نہیں دے رہا جہاں دہشت گردوں کے اڈے ہیں

جب کہ نیشنل ایکشن پلان پرسب سے زیادہ عملدرآمد صوبہ سندھ میں ہوا لیکن پنجاب میں کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہرصوبے میں ہوتا کہ ملک امن کا گہوارا بن سکے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment