منگل, 07 مئی 2024


نہر میں60 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کروڑوں کی فصلیں تباہ

ایمزٹی وی(پنوں عاقل) گڈو بیراج کے بڑے کینال گھوٹکی فیڈر سے نکلنے والی کورائی نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ اراضی زیرآب آگئی جب کہ پانی قریبی دیہات میں داخل ہو گیا۔

پنو عاقل کے قریب سے گزرنے والے کورائی نہر کے پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے بھیلار کے علاقے میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کئی ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی، شگاف پڑنے کے باعث بھنڈی، کپاس اور تر سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ پانی دیہات سے ہوتا ہوا قومی شاہراہ کے قریب پہنچ گیا۔

نہر میں60 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کروڑوں کی فصلیں تباہ

اطلاع ملنے پر کمشنر سکھر عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر سکھر، محکمہ آبپاشی کے حکام اور ٹاؤن کمیٹی ممبران موقع پر پہنچ گئے اور ہیوی مشینری کی مدد سے شگاف پر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment