پیر, 13 مئی 2024


سپرہائی وے پر کارروائی ،دوٹن چرس اور بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد

 ایمز ٹی وی (کراچی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے دوٹن چرس اور بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے پر ایک ٹرک پر چھاپہ ماراگیاجس دوران مردان سے کراچی منتقل کی جانیوالی دو ٹن چرس اور بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا۔ گرفتار ملزم نے بتایاکہ منشیات بلوچستان سے سندھ پہنچائی جاتی ہیں جس کے لیے اُنہیں بھاری معاوضہ ملتاہے ۔ ملزم کی نشاندہی پر صوبے بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment