منگل, 07 مئی 2024


ممتاز بھٹو کے راستے ن لیگ سے جدا ہو گئے

ایمزٹی وی(لاڑکانہ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ممتاز بھٹو کے ترجمان انور گجر کے مطابق لاڑکانہ میں ممتاز بھٹو کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ممتاز بھٹو کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا تھا جس کے بعد انہوں نے پارٹی قیادت کے سامنے کئی بار احتجاج کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے بعد ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے کمیٹی کے اراکین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’صوبے کی بہتری کے لیے مسلم لیگ (ن) میں اپنی پارٹی ضم کی گئی تاہم حکمراں جماعت کی جانب سے سندھ کو مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد اب دوبارہ نیشنل فرنٹ کو بحال کرکے صوبے کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے‘‘۔

سندھ نیشنل فرنٹ کو بحال کرنے اور کارکنان سے رابطے بڑھانے کے لیے 9 رُکنی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے جو 15 روز میں اپنی سفارشات ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کرے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment