منگل, 07 مئی 2024


حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

ایمزٹی وی(حیدر آباد) رینجر ز اور پولیس کا قاسم آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے دفتر کی تلاشی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 14 اگست کی شب سخی عبدالوہاب پل کے نیچجے ہونے والے کریکر دھماکے کی تفتیش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع عبد اللہ سینٹر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا، دورانِ آپریشن علاقے کو سیل کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی لگا دی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عبداللہ سینٹر میں واقع قوم پرست جماعت کے دفتر کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ قاسم آباد کے علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے 14 اگست کی شب سخی عبدالوہاب پل فلائی اوور کے قریب ٹھیلے کے نیچے دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے حیدرآباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد دھماکے کے خلاف مقامی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment