بدھ, 08 مئی 2024


وزیر کھیل محمد بخش مہرکا پنجاب کے وزراء کو چیلنج

ایمزٹی وی(گھوٹکی) سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کے اپنے ہی حلقے میں نوجوان کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سیوریج کا پانی بھرنے اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف پُش اپس لگا کر وزیرکھیل کے خلاف احتجاج کیا۔

سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر نے پُش اپس لگا کر پنجاب کے وزراء کو چیلنج دیا تو آج اُن کے اپنے ہی حلقے گھوٹکی میں نوجوان کھلاڑیوں نے وزیر کھیل سندھ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

گھوٹکی میں پانے میں ڈوبے گراؤنڈ کے سامنے نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر پُش اپس لگائے اس موقع پر وہاں موجود ایک بزرگ بھی اُن کے ساتھ شامل ہوگئے، نوجوانوں نے وزیر کھیل کو پُش اپس لگا کر پیغام دیا کہ ’’پنجاب کے وزراء کو چیلنچ دینے سے قبل زرا گھوٹکی میں گراؤنڈ کی زبوں حالی پر نظر ثانی کریں‘‘۔

سندھ کے وزیرکھیل نے پنجاب کے وزراء کو 50 پش اپ لگانے کا چیلینج دے دیا

نوجوان کھلاڑیوں نے وزیر کھیل محمد بخش مہر سے مطالبہ کیا کہ ’’وہ پہلے اپنے حلقے کے گراؤنڈ میں سیوریج کا پانی و کوڑا کرکٹ کا نوٹس لیں اور اس کی رونقوں کو بحال کریں کیونکہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث گھوٹکی کے تمام یی گراؤند گندگی میں تبدیل ہوچکے، جس کے باعث نوجوان کھیلنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

سندھ کے وزیرکھیل کا چیلنج عابد شیرعلی اورطلال چوہدری نے قبول کرلیا

یاد رہے گزشتہ روز وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے 50 پُش اپس لگا کر پنجاب کے وزراء کو چیلنج دیا تھا جسے قبول کرتے ہوئے عابد شیر علی اور طلال چوہدری نے مقابلے کے لیے حامی بھر لی تھی، جبکہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں وزیر کھیل کو ذہنی طور پر ان فٹ قرار دے دیا ہے۔

مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

واضح رہے پُش اپس کی رسم اس وقت منظر عام پر آئی ’’جب پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف سریز میں سینجری مکمل کر کے گراؤنڈ میں 10 پش اپس لگا کر اپنی سینچری پاف فوج کے نام کری بعد ازاں پاکستان ٹیم نے میچ جیت کر بلے باز یونس خان کی سربراہی میں پُش اپس لگائے اور پاک فوج کو سیلیوٹ پیش کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment