بدھ, 08 مئی 2024


پاکستان اور ترکی کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری,نواز شریف

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جمہوری اور معاشی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاہم ملکی استحکام اور اسٹریٹیجک پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک بحریہ اور ترک انجینئرز کے تعاون سے تیار کردہ ” وار شپ فلیٹ ٹینکر” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ شپ یارڈ نے ترکی کے تعاون سے 17 ہزارٹن کا فلیٹ تیارکیا،

فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون اور پاکستان کےانجینئرزکی محنت کا نتیجہ ہے جس کی تیاری پر وزیردفاعی پیداور مبارک باد کے مستحق ہیں، مجھے یقین ہے کہ نیوی کا فلیٹ ٹینکر ہماری دفاعی صلاحیت مزید بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سے ہمارے معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات ہیں، دفاع کے شعبے میں بھی دونوں ممالک تعلقات مزید بڑھائیں گے، پاکستان اور ترکی کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری اور جہازکی تیاری سے دونوں ملکوں کے درمیاں تعاون مزید فروغ پائےگا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو مضبوط، جمہوری اور معاشی طور پرمستحکم بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اس کی خوشحالی کی ضمانت ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی اور تبدیلی کی علامت ہے،

ہم ملکی استحکام اوراسٹریٹجک پالیسی پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے گوادرتک ایک مضبوط میری ٹائم سسٹم بنائیں گے، سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا جس کی وجہ سے ملک میں مزید ترقی ہوگی، یقین دلاتا ہوں کہ کراچی سے گوادر تک ترقی کا نیا باب شروع ہوگا جس کے لئے ہمارے پاس نوجوانوں کی بہترین طاقت موجود ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment