جمعہ, 10 مئی 2024


دلشاد عرف شجو کے سنسنی خیز انکشافات


ایمزٹی وی (کراچی) پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کیا ہے، ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ہے،


ملزم کا تعلق پہلے ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ سے تھا اب وہ دوسری سیاسی جماعت میں بحیثیت کارکن کام کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ایک ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشاف کردیئے۔ ٹارگٹ کلر دلشاد عرف شجو نےتفتیشی ادارے کے سامنے زبان کھول دی۔

سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ملزم دلشاد حسین عرف شجو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ملزم شجو نے اعتراف کیا کہ اس نے کورنگی میں کیبل آپریٹرز اور دکانداروں سے چار لاکھ روپے بھتہ لیا۔

دلشاد عرف شجو نے کئی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے عباسی شہید اسپتال کے قریب ایک شخص کو قتل کیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ میں رہا بعد ازاں دوسری سیاسی جماعت میں کام کر رہا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment