جمعہ, 10 مئی 2024


ڈکیتی کی واردات سی سی ٹی وی منظر عام پر پولیس خاموش


ایمزٹی وی(کراچی) گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع گوشت کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ملزمان نقدی سامان اور گوشت لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گوشت کی مخصوص دکان پر مسلح افراد کی لوٹ مار کی واردات کے بعد نقدی، قیمتی سامان اور گوشت تھیلوں میں بھر کرباآسانی فرار ہوگئے۔


2 رکنی گوشت خور ڈکیت گروہ نے بقرعید کا انتظار کیے بغیر لوٹ مار کے دوران نقدی اور قیمتی سامان سمیت گوشت کے تھیلے بھر کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکو کی فائرنگ۔ایک شخص ہلاک

قبل ازیں کراچی میں گوشت کی مخصوص برآنڈ کی دکانوں پر 24 ڈکیتی کی وارداتوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس حکام 2 لڑکوں پر مشتمل گروپ کو گرفتار کرنے میں مسلسل ناکام نظر آرہی ہے جبکہ ملزمان لوٹ مار کی 24 وارداتیں کرچکے ہیں

دو رکنی گوشت ڈکیت گروپ اس سے قبل کراچی کے مختلف پوش علاقوں میں وارداتیں کرچکا ہے۔ جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہیں اور اب گلشن اقبال مسکن چورنگی پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment