پیر, 06 مئی 2024


مسافر کوچ اور وین میں تصادم 7افراد جاں بحق اور7مسافر زخمی


ایمز ٹی وی (سانگھڑ) سندھ کے شہرسانگھڑ میں ٹنڈوآدم کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور7مسافر زخمی ہوگئے۔

سانگھڑ میں ٹنڈوآدم کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حادثہ ٹنڈوآدم کے قریب پیش آیا،جب کراچی سے سانگھڑ آنےوالی کوچ اور وین میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

حادثے میں زخمیوں کواسپتال منتقل کرنےکے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنےوالوں میں 2 بچے اور2 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے حادثے میں واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والےتمام افرادملاح برادری سےتعلق رکھتےہیں۔جومزدوری کےلیے سانگھڑ کے علاقےچوٹیاری جا رہے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment