بدھ, 08 مئی 2024


9سال بعد وسیم اختر اقدام قتل میں نامزد


ایمز ٹی وی (کراچی) پولیس نے سانحہ 12 مئی کیس کا چالان نو برس بعد عدالت میں جمع کرا دیا، چالان میں میئر کراچی وسیم اختر کو اقدام قتل کے مقدمہ میں‌ نامزدکردیا ہے،


20 گرفتار ملزمان کے نام چالان میں شامل ہیں جب کہ 17 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نو برس بعد سانحہ بارہ مئی کیس پر چار چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں ، یہ سانحہ 12 مئی 2007ء کو کراچی میں پیش آیا جب کہ اس کا چالان آج نو برس بعد 15 ستمبر 2016ء کو جمع کرایا گیا ہے۔

ایک چالان میں تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مئیر کراچی وسیم اختر کو اقدام قتل کا ملزم نامزد کردیا۔ وسیم اختر کے خلاف پہلا چالان اقدام قتل کا پیش کیا گیا ہے۔

پولیس نے چالان میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر سمیت سانحے میں ملوث 20 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی ہے جب کہ 17 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں اقدام قتل،ہنگامہ آرائی، فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے چاروں کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں منتقل کردیے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment