جمعہ, 10 مئی 2024


سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم ترین فیصلہ


ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ حکومت نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اداروں اور فلاحی اداروں کو ملنے والے عطیات کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔


مشیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں کہ ایپکس فیصلوں پر عملدرآمد صرف سندھ نے کیا ہے۔ پنجاب میں تو حکومتی شخصیات کالعدم تنظیموں کی حمایت کرتی ہیں۔

ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر کتنا عمل درآمد ہوا۔ یہ جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قانون و اطلاعات کے مشیر‘ آئی جی سندھ‘ چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری داخلہ‘ ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں اہم ترین فیصلہ ہوا کہ کھالیں جمع کرنے والے اداروں اور فلاحی اداروں کوملنے والی کھالوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ شکارپور دہشت گردی کے تانے بانے بلوچستان سے ملتے ہیں جس پر صوبائی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپیکس کے فیصلوں پر عمل درآمد صرف سندھ نے ہی کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ سے فوجی عدالتوں کو 105 کیس بھجوائے گئے۔ 59 سماعت ے لیے منظورکیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اورہوم سیکرٹری کوہدایت کی کہ وہ فرانزک لیب کیلئے جگہ کافوری تعین کریں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment