جمعہ, 10 مئی 2024


سیاستدان اس معاملے کو زیر بحث لا کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی) ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو وزیر اعظم کے حکم پر معطل کرنے کا تاثر سراسر غلط ہے اور کچھ سیاسی رہنما اس معاملے پر سیاست چمکا رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی کے لئے اقدامات کررہی ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کیا تھا جب کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے خواجہ اظہار کی رہائی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو مجبور کیا

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق راؤ انواز کی وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر معطلی کا تاثر سراسر غلط ہے اور کچھ سیاستدان اس معاملے کو زیر بحث لا کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کی خدمات وفاق کو واپس دینے کا فیصلہ بھی برقرار ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment