جمعرات, 09 مئی 2024


کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بنادیا،


(کراچی) رینجرز نے کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بنادیا، گولیمار میں ایم کیوایم یونٹ آفس اور نیوکراچی میں سیکٹرآفس کے قریب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

گولیمار میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس 167کے گارڈن اور نیو کراچی سیکٹر آفس کے قریب زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحے میں بارہ سیون ایم ایم رائفلز، دو ایس ایم جیز، ایک ایل ایم جی، ایس ایم جی کے چار میگزین، ایس ایم جی کی پچیس سو اور سیون ایم ایم رائفل کی ڈیڑھ سو گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسلحہ اور گولیاں کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیا جانا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment