جمعرات, 09 مئی 2024


کراچی آپریشن کا مقصد کراچی میں دیرپا امن قائم کرنا ہے،رینجرز ترجمان

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز کے ترجمان نے ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد کراچی میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔

سندھ رینجرز نے وضاحت کی ہے کہ کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی آپریشن کیا جارہا ہے۔

ترجمان رینجرز نے اپنے بیان مٰں کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرکے یہ منفی تاثر دینے کی کوشش کی کہ کراچی آپریشن کا ہدف کوئی خاص فرد یا سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز سندھ میں قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی خاص جماعت یا گروہ سے مبرا جرائم پیشہ اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کررہی ہے، کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں دیرپا امن کا قیام ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment