جمعرات, 09 مئی 2024


سندھ آپریشن سندھ پولیس کرے گی، مولا بخش چانڈیو

ایمز ٹی وی(کراچی) مشیر اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پولیس کرے گی تاہم اس میں رینجرز کا بھی تعاون شامل ہوگا ۔


کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں کچھ معاملات پر بات ہوئی ہے جس میں سرفہرست امن وامان کا مسئلہ تھا تاہم امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور جرائم میں مسلسل کمی آ رہی ہے

جب کہ اجلاس میں سندھ حکومت نے لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، یہ آپریشن سندھ پولیس کرے گی تاہم اس میں رینجرز کا تعاون بھی شامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی لہذا اسلحہ کی نمائش پر سختی سے عمل کیا جائےگا۔


مشیر اطلاعت سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر جرمانےمیں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہیلمٹ کی بھی پابندی ہوگی جب کہ شارع فیصل پر موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے کرتب بازی ممنوع ہے اور ایسا کرنے والون کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی محکموں اور اداروں کو اپنے بجلی اور دیگر سہولیات کی مد میں واجبات کو قابو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment