جمعہ, 17 مئی 2024


کھارادر میں موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم حملہ

ایمز ٹی وی (کراچی) نتیجے میں پانچ افراد زخمی کھارادر میں نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائیاں کرکے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں نامعلوم دو موٹر سائیکل سوراوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کےہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم روسی ساختہ آرجی ون تھا، دستی بم گرنے کے مقام پر چار انچ گہرا اور پانچ انچ چوڑا گڑھا پڑگیا۔ دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور ڈکیت شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے موٹر سائیکل چھیننے والے چار ملزمان سمیت کو 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پہلی کارروائی لیاری لی مارکیٹ میں کی گئی۔ جہاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ دوسری کارروائی ڈیفنس میں کی گئی جہاں سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment