جمعرات, 09 مئی 2024


پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو فتح


ایمز ٹی وی(کراچی) شکارپور میں پی ایس 11 کا ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی کے امتیاز شیخ نے جیت لیا۔ جے یو آئی کے ناصر محمود سومرو دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس گیارہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار نے چونتیس ہزار نو سو باسٹھ ووٹ لے کرمیدان مارا، جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار ناصر محمود سومرو چھبیس ہزار نو سوتیرہ ووٹ لے سکے۔


واضح رہے کہ یہ نشست رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ کی فنکشنل لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خالی ہوئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment