جمعہ, 03 مئی 2024


مزار قائد پر پھر ایم کیو ایم کا راج

 

مزار قائد پر پھر ایم کیو ایم کا راج

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ پاکستان کے تحت 25 دسمبر کو مزار قائد کے سامنے بڑا جلسہ ہوگا جو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

بلدیہ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان 23 اگست کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اب ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے اور کراچی کو اس کی کھوئی ہوئی عظمت لوٹائیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر مردم شماری کی گئی تو کراچی کو 35 نشتیں دینی پڑ جائیں گے، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ کا ہوگا۔

سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے تاریخی جلسہ کا ریکارڈ توڑنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، عوامی رابطے میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ 2016 کے غروب ہوتے ہی کئی لوگوں کی سیاست بھی بیٹھ جائے گی۔

قبل ازیں ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کراچی میں ہماری شناخت بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر کے نام سے ہوتی تھی تاہم اب ہمیں اپنے اوپر لگے ہوئے الزامات مٹانے کے لیے عوام کی خدمت کرنی ہے‘‘۔

اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’22 اگست کے بعد کئی لوگوں نے اس شہر کو مالِ عنیمت سمجھ کر لوٹنے کی کوشش کی، حکمراں جماعت نے تمام تر سرکاری وسائل ریلی نکالی مگر وہ بھی ناکام رہے‘‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment