جمعہ, 03 مئی 2024


عمارت کا چھجا گرنے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان

عمارت کا چھجا گرنے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان

ایمز ٹی وی(کراچی) ڈیفنس کے علاقے خیابانِ توحید کمرشل ایریا میں عمارت کا چھجا گرنے سے پارکنگ میں کھڑی 3 گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ توحید کی کمرشل لین میں بلڈنگ کی چھت کا کچھ حصہ اچانک گر گیا جس کے باعث وہاں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم 2 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کمرشل لین میں عوام کا رش ہونے کے باوجود اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈنگ گرنے کے وقت وہاں عوام موجود تھی۔

حادثے سے وقت اُس مقام پر کچھ لوگ کھڑے جب کے وہاں سے گاڑیاں گزر رہی تھی تاہم اتفاق سے سب محفوظ رہے، بلڈنگ گرنے کے بعد وہاں موجود عوام خوف و حراس کے باعث جائے وقوعہ سے ہٹ گئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں نے جائے وقوعہ پہنچی جب کے کنٹومنٹ بورڈ کی ٹیم نے دورہ کرنے کے بعد بلڈنگ کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment