ھفتہ, 27 اپریل 2024


گورنر سندھ کا پسماندہ علاقوں میں اسکاؤٹنگ کے فروغ پر زور

 

ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر سندھ عشرت العبادنے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں اسکاؤٹنگ کے فروغ اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے موثر اقدمات کیے جائیں تاکہ وہاں کے بچوں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صدارت میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی کونسل کا 18واں اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کی گرانٹ بڑھا کر دو کروڑ کی گئی جبکہ آڈیٹر کی آسامی مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پروفیسر رئیس علوی کو اعزازی خزانچی جبکہ فرقان احمد یوسفی اور محمد اختر غوری کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔

علاوہ ازیں محمد صدیق میمن اور سید اختر میر کو مزید دو سال کے لیے بالترتیب صوبائی کمشنر اور سیکریٹری مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ایسو سی ایشن کو پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اعائدہ بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں اسکاؤٹنگ کے فروغ اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسکاؤٹنگ بچوں میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور اصولوں کی پاسداری پیدا کرتی ہے جبکہ اس سے بچوں کو منفی سرگرمیوں سے بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment