ھفتہ, 27 اپریل 2024


فاروق ستار کا 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسے کا اعلان

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے سوچنا شروع کیا ہے

ہمارا صوبہ کیوں نہیں جس دن اس کے قیام کی تحریک شروع کی تو صوبہ بنا کر دم لیں گے۔

لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ابھی صرف ہم نے سوچنا شروع کیا کہ سب کا صوبہ ہے تو ہمارا کیوں نہیں جبکہ ہم نے ابھی صوبہ بنانے کے لیے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ جس دن صوبہ کا سوچیں گےتو جیسے پاکستان بنایا ویسے صوبہ بھی بنا لیں گے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کا اصل شمار ظاہر کیا جائے تو ہمارے حصے میں 80 نشستیں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور کسی کا آلہ کار نہیں بھی نہیں بننا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے حقوق کے لیے خیرات نہیں چاہیے ہم اپنا حق سر اٹھا کر حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر متحدہ پاکستان کمر کس لے تو اگلا وزیر اعلیٰ کراچی کا ہوگا۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ’’ہم ایسا عظیم الشان دھرنا دیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘‘۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنے حقوق اور اختیارات کے لیے ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کے دروازے پر دستک دیں گے ، اگر ہماری شنوائی نہیں ہوئی تو پھر جلد اہم فیصلہ کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment