اتوار, 28 اپریل 2024


آج شام 4 بجے مرکزی قیادت بلاول ہاؤس میں طلب

ایمز ٹی وی(کراچی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس میں طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری نے آج شام بلاول ہاؤس میں مرکزی قیادت کا اجلاس بلالیا۔اس اجلاس کو موجودہ سیاسی صورت حال میں بڑا اہم سمجھا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اعتزاز احسن، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سمیت کورکمیٹی کے اراکین شریک شامل ہونگے۔

یاد رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گزشتہ روز جامشورو میں کہناتھاکہ ہر کسی کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اور تحریک انصاف کے قافلوں کو سندھ میں کسی بھی جگہ روکنے کے لیے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ کاکہناتھا کہ ن لیگ شروع سے ہی عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہیں کرتی، حکومت ہمارے مطالبات مان لے احتجاج خود بخود ختم ہوجائےگا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment