اتوار, 28 اپریل 2024


انیس قائم خانی کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں

ایمز ٹی وی(کراچی ) دہشتگردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا ہے۔

دہشتگردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا ہے،دونوں رہنماﺅں کی ہائیکورٹ سندھ نے ضمانت منظور کی ہے،

انیس قائمخانی جناح اسپتال جیل وارڈ سے رہائی کے بعدپاکستان ہاوس جائیں گے۔انیس قائمخانی کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے،عدالت نے دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کوپانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے ان رہنماﺅں کے ملک سے باہر جانے بھی پابندی لگائی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment