ھفتہ, 04 مئی 2024


کماڑی میں پولیس مقابلہ۱ملزم ہلاک

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے پچاس افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کیماڑی جیکسن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت اسرار کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مارا گیا تھافائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ادھرگزری کے علاقے میں ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے دوران پچاس افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چالیس موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہناہےکہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ٹارگٹ کلر عبدالمالک بنگالی ملیرندی کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment