ھفتہ, 04 مئی 2024


دو علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات 5 افراد جاں بحق ا

ایمز ٹی وی(کراچی) آدھے گھنٹے کے اندر اندر شفیق موڑ اور پٹیل پاڑہ میں دو علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے،مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

کراچی میں قدرعے سکون اور امن و امان کے بعد آج بعد نماز جمعہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر دو مختلف واقعات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے، مقتولین اور زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ پٹیل پاڑہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے فرد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ نارتھ کراچی کے علاقے شفیق موڑ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لے جایا گیا تا ہم تینوں زخمی افراد جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے دونوں مقامات کا دورہ کر کے ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں،تا ہم اب تک مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی یہ قتل کی وجوہات کا علم ہو سکا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment