جمعرات, 04 جولائی 2024


علامہ مرزا یوسف حسین نامعلوم مقام پر منتقل

ایمز ٹی وی(کراچی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد میں کارروائی کےدوران علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لےلیا۔

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علامہ مرزا یوسف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران علامہ مرزر یو سف حسین کو حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ علامہ مرزا یوسف حسین مسجد نورِایمان کے خطیب ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلامہ مرزا یوسف حسین کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے دو مقامات پر کومبنگ آپریشن کرکے پچاس افراد کو حراست میں لیاتھا۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیاتھا اور آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment