جمعرات, 09 مئی 2024


سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے پولیس کو خط لکھ دیا


ایمز ٹی وی(کراچی)لینڈنگ کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کو گرفتار کر نے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس سے مدد مانگ لی ۔

کراچی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئر لائنز کے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کی شکایات کے بعد اب سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے پولیس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے مدد کی جائے اور جلد سے جلد انہیں گرفتار کیا جائے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے خط موصول ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم بنا دی ہے ۔

یاد رہے گزشتہ کافی عرصے سے یہ شکایات سامنے آرہی ہیں کہ نامعلوم ملزمان لینڈنگ کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارتے ہیں جس سے حادثات ہونے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے ایئر لائنز نے سول ایوی ایشن کو متعدد بار آگاہ بھی کیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔


کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کی شکایات سب سے زیادہ موصول ہوئی ہیں کیونکہ اس علاقے کی حدود ایئر پورٹ سے ملتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment