جمعرات, 09 مئی 2024


امجد فرید صابری کے قا تل پولیس تحویل میں


ایمز ٹی وی (کراچی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امجد فرید صابری سمیت کئی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں نامزد ملزمان اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کو پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


عدالت کے روبروتفتیشی افسرنے موقف اختیارکیا کہ ملزمان کے خلاف دھماکا خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ دونوں ملزمان فوجیوں، امجد صابری سمیت ٹارگٹ کلنگ کی 28 وارداتوں میں پولیس کومطلوب ہیں اوران سے تفتیش جاری ہے۔ اس لئے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دیا جائے، عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روزکے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔


دوسری جانب دونوں ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ہوں گے جب کہ اس میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے علاوہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اوررینجرزحکام بھی شامل ہوں گے۔


واضح رہے کہ عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کو امجد صابری سمیت پاک فوج اورپولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف ہائی پروفائل واقعات میں ملوث بتایا جاتا ہے اورپولیس نے ان کی گرفتاری گزشتہ روزظاہر کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment