بدھ, 08 مئی 2024


نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن


ایمز ٹی وی(کراچی )کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ چاکیواڑہ سے ایک ملزم گرفتارجبکہ نیوکراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ملزم پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment