جمعہ, 03 مئی 2024


عزیز آباد کے ایک مکان سے 190بلٹ پروف جیکٹس برآمد

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے عزیز آباد کے قریب مکان سے 190 بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لیں۔

ترجمان رینجرز کے سندھ رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے عزیز آباد کے قریب ایک مکان سے 190بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لیں جو ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس مکان کے خفیہ حصوں میں چھپائی گئی تھی جنہیں دہشت گرد کارروائیوں میں بطور ڈھال استعمال کیا جانا تھا تاہم اس دوران کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment