اتوار, 28 اپریل 2024


سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئےپاک بحریہ کی مشقیں

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے کراچی کے سمندر میں پاک بحریہ کی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں ساتویں بارہ کوڈہ مشقیں شروع ہوگئی ہے، کراچی میں دو ہزار تین میں تسمان اسپرٹ واقعے کے بعد اس مشق کا آغاز ہوا تھا، بارہ کوڈہ مشقوں میں میری ٹائم کے دو گن شپ اور نیوی کے تین شپ حصہ لے رہے ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ پاک بحریہ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ سمندری آلودگی آبی حیات سمیت انسانی جان کے لئے خطرناک ہے، بارہ کوڈہ مشقوں کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ مشقوں کا مقصد تسمان اسپرٹ جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہے۔

ڈی جی ایم ایس اے رئیر ایڈمرل جمیل اختر کے مطابق صنعتی فضلہ اور سمندری آلودگی کو صاف کرنے کیلئے یہ مشقیں کی جاتی ہیں، کوسٹل ایریا کی صفائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ پی ایم ایس اے پاک بحریہ سے مل کر آئل اسپل وے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون سے سمندری آلودگی کا خاتمے کی کوشش کیجارہی ہیں تاکہ سمندری آلودگی سے بچا جا سکے اور آبی حیات بھی محفوظ رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بابا بھٹ آئر لینڈ، کیماڑی اور دیگر ملحقہ علاقوں سے صنعتی فضلہ سمندر میں ڈالا جاتا ہے، جس کے باعث سمندری آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، میڈیا کے ذریعے آگاہی سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment