اتوار, 28 اپریل 2024


ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت مل گئی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) احتساب عدالت نے کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی کی احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے خراب طبیعت کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے ہائیڈرو تھراپی پر زور دیا ہے لیکن ان کے اپنے اسپتال کے علاوہ کراچی کے کسی بھی بڑے سرکاری یا نجی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہے، اس لئے انہیں اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment