ھفتہ, 04 مئی 2024


سات گھنٹے کی نا کام کوشش،بچہ نہ مل سکا

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) گجر نالے میں گرنے والا آٹھ سالہ بچہ سات گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی نہ مل سکا۔ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو کام روک دیا گیا کل صبح پھر شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا گجر نالہ پھر ایک سانحے کا سبب بن گیا۔ گجر نالے میں گرنے والا آٹھ سالہ ریحان سات گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی نہ مل سکا۔ علاقہ مکین اور ریسکیو عملہ دن بھربچے کو تلاش کرتے رہے۔ اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیاگیا۔

ریحان کھیلتے کھیلتے دوپہر بارہ بجے نالے میں گرا تھا۔ جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے سات گھنٹے سے زائد کوششیں کیں، لیکن بچے کی لاش نہیں ملی۔ اندھیرے کے باعث اہلکاروں نے ریسکیو کا کام روک دیا جو کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بچوں کے نالے میں گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اب سے کچھ روزقبل بھی دو بچے نالے میں جاگرے تھے، یاد رہے کہ شہرقائد کے علاقے لانڈھی میں بھی گزشتہ دنوں نالے میں گرجانے والے بچے کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکالی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ سڑک کے ساتھ گزرنے والے نالے کا کچھ حصہ کھلا ہوا تھا۔ کچھ روز قبل جہانگیرآباد میں بھی دوبچے نالےمیں جا گرے تھےجن میں سے ایک کونکال لیاگیاتھا جبکہ دوسرا بچہ اب تک لاپتہ ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment