اتوار, 05 مئی 2024


وزیراعظم نواز شریف پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) وزیراعظم محمد نواز شریف 5 آرمی چیف نامزد کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے۔


توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے آرمی چیف کا اعلان کریں گے جبکہ اس سے قبل وہ جنرل آصف نواز جنہوں نے 16 اگست 1991ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا،

جنرل عبدالوحید کاکڑ جنہوں نے 11 جنوری 1993ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، جنرل پرویز مشرف جنہوں نے 6 اکتوبر 1998ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا اور موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنہوں نے 29 نومبر 2013ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، کو آرمی چیف نامزدکرچکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز کے دوران وہ پانچویں دفعہ مسلح افواج کے سربراہ کو نامزد کرکے 5 دفعہ آرمی چیف نامزد کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment