اتوار, 05 مئی 2024


قبر کشائی آج ایدھی قبرستان میں کی جائے گی

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی ایئر پورٹ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی قبر کشائی آج کی جائے گی ۔

کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے دوران مارے جانے والے 10دہشتگردوں کی قبر کشائی آج ایدھی قبرستان میں کی جائے گی ۔ قبر کشائی کیلئے مجسٹریٹ کی نگرانی میں ڈاکٹرز کی ٹیم بنائی گئی ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کرنے کا مقصد دہشت گردوں کے نمونے حاصل کرنا ہے ۔ قبر کشائی کیلئے ایدھی قبرستان میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

یاد رہے ک 9 جون 2014ء کی رات کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 10 دہشت گروں نے حملہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں تمام دس حملہ آوروں سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک ِ طالبان پاکستان نے آج پیر کے روز میڈیا کو جاری کی جانے والے ایک بیان میں قبول کرلی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment