اتوار, 05 مئی 2024


بلاول کیلئے خصوصی سیکیورٹی کی اجازت کیسے طلب کی جائے؟

 

بلاول کیلئے خصوصی سیکیورٹی کی اجازت کیسے طلب کی جائے؟

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کے وکیل سے خصوصی سیکیورٹی سے متعلق قانون اور پالیسی طلب کر لی ۔

بلاول بھٹوکومکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے،سندھ حکومت نےجواب جمع کرادیا ۔ عدالت نےوفاقی حکومت کو جواب کیلئےایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بلاول کو سیکورٹی دینے کا معاملہ صوبائی حکومت کا ہے اس کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم سرحدوں پر فوجی شہید ہو رہے ہیں اور ہم سیکیورٹی مانگ رہے ہیں جس پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت جسے چاہتی ہے سیکورٹی دیتی ہے مگر حیرت ہے بلاول بھٹو اپنی ہی حکومت سے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں ۔”جو وزارا آپ سے ملنے جاتے ہیں آپ ان سے ہی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں “۔کسی کے پاس سرکاری عہدہ ہے تو اس کا اپنا پروڑوکول ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بلاول کیلئے سیکیورٹی کا حکم دیں گے تو بہت زیادہ درخواست گزار اجائیں گے ۔”سیکیورٹی ہر شہری کا حق ہے بلاول کو خصوصی سیکیورٹی کا حکم کیسے دیں؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نبیل گبول ان کے پاس تھا تو 50گاڑیاں تھیں مگر نبیل گبول نکل گیا تو سیکورٹی کیلئے روتا پھر رہا ہے۔ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی میں تھا تو دو سو گاڑیوں کا پروٹوکول تھا مگر نکل گیا تو سیکیورٹی کیلئے رونا پڑا ۔

یاد رہے بلاول بھٹو نے سندھ ہائی کورٹ میںا پنی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے لہذٰا بلٹ پروف او رسیا ہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment