جمعہ, 03 مئی 2024


آصف علی زرداری نے مشیر قانون سندھ کو دبئی بلا لیا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کو دبئی طلب کر لیاہے جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی آج ہی ان کے ساتھ دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب آج ہی شام کو آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس دوران مرتضیٰ وہاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات چیت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ مشیر قانون سندھ کے پاس اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی تھا لیکن عدالت نے مرتضیٰ کو کام کرنے سے روک دیا ۔سندھ حکومت نے اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment