ھفتہ, 11 مئی 2024


افغانستان میں بم بنانے کی تربیت حاصل کی ،ملزمان عمر


ایمز ٹی وی(کراچی) اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

کراچی حساس اداروں اورپولیس کےہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں نے شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کرنےکاانکشاف کیا ہے۔

کراچی کے علاقےصدر سےحساس اداروں اور پولیس کےہاتھوں گرفتار دہشت گردوں نے اہم انکشاف کیے ہیں۔

حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والےملزمان ،عبدالرحمن ،کمال عرف ماموں اور ابولبشر عرف گنیہ کی انٹروگیشن رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کےدہشت گرد ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈکیتیاں کرتے ہیں۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزمان نےافغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو عمر نامی شخص نے تربیت کے لیےبھیجا۔ملزمان کوافغانستان میں چھوٹے بڑے ہتھیار چلانےاوربم بنانے کی تربیت دی گئی۔

انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق کراچی میں القاعدہ برصغیر کے برمی اور بنگالی گروپ سرگرم ہیں ، برمی گروپ تھانوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔


دوسری جانب لانڈھی میں رینجرزنے زیرزمین اور نالے میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کیا گیاتھا۔

ادھر کراچی کے علاقےتیسر ٹاون میں بھی رینجرز نے کارروائی کرکے29 افرادکے قتل میں ملوث افضل گوریلا کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment