اتوار, 12 مئی 2024


ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ایک نئے موڑ پر


ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

انسداد دہشت گرد کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیادی نے درخواست کی سماعت کی جس دوران ایف آئی اے کی درخواست پر محمد انور، افتخار حسین اور کاشف کامران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان محمد انور، افتخار حسین اور کاشف کامران کا چالان میں بھی ذکر ہے جبکہ گرفتار ہو چکے تین ملزموں نے اپنے بیانات میں ان کا ذکر کیا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ان ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔


عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے تین ملزموں محمد انور، افتخار حسین اور کاشف کامران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment