ھفتہ, 11 مئی 2024


شہر قائد میں ڈاکوؤں نے اب بچوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا


ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں ڈاکوؤں نے اب بچوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

2 روز قبل کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو دن دیہارے ایک گلی میں وارد ہوئے اور ایک 6 سالہ بچی کو لوٹ لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے 2 روز بعد بھی پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی 6 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر کا سودا سلف لینے کے بعد گلی میں جا رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران 2 ڈاکو آجاتے ہیں اور خاتون کو روک لیتے ہیں۔ خاتون کے پاس سے تو کوئی کار آمد چیز برآمد نہیں ہوتی لیکن بچی موبائل پر گیم کھیل رہی ہوتی ہے جو ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑ لگا دیتی ہے تاہم ایک ڈاکو بچی کا پیچھا کرتا ہے اور اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیتا ہے۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں لیکن پولیس تاحال ان کی نشاندہی بھی نہیں کرسکی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment