ھفتہ, 11 مئی 2024


22 اگست کے دن جو گفتگو کی گئی وہ بند کمروں میں ہوتی رہتی تھی

 


ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ واسع جلیل سوشل میڈیا کے شہنشاہ ہیں، جب نائن زیرو پر چھاپا پڑا، تو وہ کسی کو بتائے بغیر لندن بھاگ گئے جبکہ محمد انور کے بھائی چنو چائنا کٹنگ کے کنگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے پارٹی کے جنرل ورکر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے دن جو گفتگو کی گئی وہ بند کمروں میں ہوتی رہتی تھی اور ہم روکتے رہتے تھے کہ ایسی باتیں نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی درباریوں کے سب سے بڑے سردار ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی نے کے ایم سی کی زمینوں میں خرد برد کی، اسی درباری ٹولے نے ایم کیو ایم کو اس مقام پر پہنچایا۔

ان کا کہناتھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تنظیم کا شیرازہ نہ بکھرے، جس طرح تھانے جاتے ہوئے لوگ ڈرتے ہیں ایسے یونٹ آفس آنے سے ڈرتے ہیں۔جو ناجائز طاقت ہوتی ہے اسے ایک دن ختم ہونا ہوتا ہے، اگر قوم کے مسائل کو حل کرنا ہے تو اپنے طرز گفتگو کو بہتر کرنا ہوگا۔

اس موقع پر سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج اندر کے لوگ ایم کیو ایم توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ یہ درست نہیں کررہے، کراچی کے ساتھ تعصب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 1992 میں بھی ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، جب تک غبارے میں گیس نا ہو اسے کوئی تسلیم نہیں کرتا۔ اگر کراچی والے ٹیکس دینا بند کردیں تو اس ملک کا کیا ہوگا۔

 

ایم کیوایم جنرل ورکر اجلاس میں رہنماوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ اب کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں، بلکہ 100 روزہ مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment