ھفتہ, 18 مئی 2024


عبدالرحمان عرف بھولا19دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


ایمز ٹی وی(کراچی)سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012ءمیں پیش آنے والے بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی عبدالرحمان عرف بھولا کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 19دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔


یادرہے رحمان بھولا کو انٹرپول کے ذریعے بنکاک سے گرفتار کر کے گزشتہ روز پاکستان لایا گیا تھا جسے آج عدالت کی منظوری کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی رینک کا افسر مقرر نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی رینک کا افسر مقرر کیا جائے۔


مرکزی ملزم رحمٰن بھولا کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں، فیکٹری میں آگ میں نے نہیں اصغر بیگ نے لگائی تھی۔

عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزم رحمٰن بھولا کو 19دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ بلدیہ کی فیکٹری میں بھتہ نہ دینے پر 250 سے زیادہ افراد کو زندہ جلادیا گیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment