جمعہ, 17 مئی 2024


جنید جمشید کی نمازجنازہ تیاریاں مکمل کر لی گئی


ایمز ٹی وی(کراچی)جنید جمشید کی نمازجنازہ آج معین خان اکیڈمی کراچی میں ادا کی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

7دسمبر کوچترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر طیارہ حادثے کا شکار بننے والی نعت خواں جنید جمشید کی نما ز جنازہ آج دوپہر 2بجے معین خان اکیڈمی گراﺅنڈ کراچی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انکی تدفین دارالعلوم کورنگی میں ہو گی ۔


جنید جمشید کی میت پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سی 130 پر کراچی لائی گئی جبکہ انکی نماز جنازہ نور خان ایئر بیس پر بھی ادا کی گئی جس میں ایئر چیف نے بھی شرکت کی ۔ مرحوم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔دوسری جانب جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی نماز جنازہ آج لاہور میں کیولری گراﺅنڈپر ادا کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment