جمعرات, 16 مئی 2024


سابق صدر کی ڈیڑھ سال بعد دھماکہ دار انٹری

 


ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ آصف علی زرداری کے خصوصی طیارے نے کراچی کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں ان کے استقبال کے لئے جیالوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جب کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر اونٹوں اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آصف زرداری کے بلاول ہاؤس پہنچنے کے راستے کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ آصف زرداری بلاول ہاؤس پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

آصف زرداری 24 دسمبر کو پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور 26 دسمبر کو لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی اہلیہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment