بدھ, 22 مئی 2024


انورمجید کی گرفتارکوانتہائی اہم تصور کیا جارہاہے


ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی انورمجید کے دفتر پر رینجرز کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران وہاں موجودکامران منیر انصاری کو بھی حراست میں لے لیاگیا

اوراس اس گرفتاری کو انتہائی اہم تصور کیا جارہاہے کیونکہ انور مجید کی شوگر ملز سمیت تمام مالی معاملات کی نگرانی کامران منیر کرتا ہے۔ یادرہے کہ اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد بھی رینجرز نے تحویل میں لے لیے ۔


جیونیوز کے مطابق کامران منیر سے شوگر ملزکیساتھ ساتھ انور مجید کے دفاتر سے رقوم کی منتقلی کی بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔


دوسری طرف ڈیفنس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم ناصرگرفتارکرلیاگیا جوسابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکاکاقریبی ساتھی ہے،گرفتارملزم سے منظورکاکاکی بیرون ملک فرارسے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ منظور کاکا بیرون ملک فرار ہوچکا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment