اتوار, 19 مئی 2024


لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج،مسائل کے حل کا مطالبہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب احتجاج کیا۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ انہیں 4ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جس پر وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور مجبوراً احتجاج کر رہی ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کیے انہوں نے کہا کہ ان کی تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی لیکن لیڈی ہیلتھ ورکرز مطمئن نہیں ہوئیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ان میں سے 9لیڈی ہیلتھ ورکرز کو وزیراعلیٰ ہائوس میں بلوایا اور ان سے کانفرنس روم میں ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کے اجراء کا کہہ چکے ہیں اور انکے باقی ماندہ مسائل بھی حل کر لیئے جائینگے۔ جس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment