پیر, 20 مئی 2024


بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کوموت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے بنار س پٹھان کالونی میں بھائی نے بہن پر گولیوں کی بارش کردی جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے والد کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد مقتولہ ہم سے ملنے حیدر آباد سے کراچی آئی تھی ،دونوں بہن بھائیوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر میرا بیٹا مشتعل ہوگیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment